نئی دلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ مکمل کرلیا جب کہ خصوصی دروازے سے تحقیقاتی ٹیم کو ایئربیس کے اندر لے جایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سربراہ محمد طاہر رائے کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو کے محمد عظیم ارشد، آئی ایس آئی کے آفیشل لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد، ایم آئی کے آفیشل لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور گوجرنوالہ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن آفیسر شاہد تنویر شامل ہیں جنہیں پٹھان کوٹ ایئربیس کے مرکزی دروازے کے بجائے خصوصی دروازے کے ذریعے اندر لے جایا گیا جہاں ٹیم جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے پٹھان کوٹ ایئربیس پہنچنے کے موقع پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے ایئربیس کے مرکزی دروازے کے باہراحتجاج بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کے لئے 19 گواہوں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی تھی جس میں ایس پی گورداسپور اوران کے باورچی بھی شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کا پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری



















































