ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

لاہور دھماکہ :وزیراعظم کی وفاقی وزراءکے ہمراہ جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ، جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد اورسہولت کار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔لاہور خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے،دہشت گردوں کے خاتمے تک چین نہیں بیٹھیں گے اوراس حوالے سے پوری قوم ، پاک افواج اور حکومت سب ملکر کوششیں کررہے ہیں ، دہشت گردوں نے میرے بچے، بچیوں اور بہن بھائیوں کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں، ملک اس وقت قومی یکجہتی کا متقاضی ہے، بحیثیت قوم تمام تفرقات سے آزاد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں ہر حال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی تھے ۔قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ لاہور کی تحقیقات سے پل پل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی اور اپنا لندن کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ اپنی امریکا روانگی بھی دو روز کے لیے موخر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور خودکش حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے مشیروں نے شرکت کی۔ چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران حکام نے وزیراعظم کو لاہورخودکش حملے سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت قومی یکجہتی کا متقاضی ہے، ہرحال میں دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور ہرحال میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…