ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

ٹرپل ون بریگیڈ حرکت میں،اسلام آباد میں معاملہ حد سے بڑھ گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرپل ون بریگیڈ حرکت میں،اسلام آباد میں معاملہ حد سے بڑھ گیا،شہر اقتدار میں ڈی چوک پر کشیدگی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور جلاو¿ گھیراو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو چکے ہیں۔ مطاہرین کی وقفے وقفے سے پولیس اور رینجرز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پتھراو¿ سے کمانڈنٹ کرنل امان زخمی ہو گئے ہیں۔مظاہرین نے چار سے پانچ کینٹنرز میں آگ لگا دی ہے۔ مظاہرین کا جہاں دل کر رہا ہے کھلے عام آگ لگا رہے ہیں۔ کوئی روکنے والا بظاہر دکھائی نہیں دے رہا۔ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مظاہرین کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک میں موجود ہے۔ شیلنگ کیوجہ سے مظاہرین پیچھے چلے گئے ہیں۔ رینجرز پر مورچہ بنا کر پتھراو¿ بھی کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی چوک میں مظاہرین کی جانب سے مسلسل پولیس اور رینجرز پر پتھراو¿ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی جا رہی ہے۔ بلیو ایریا اور سپر مارکیٹ میں دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مزید شیلز اور نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔مظاہرین نے بلیو ایریا میں مختلف جگہوں پر آگ لگا دی ہے اور ڈی چوک میں دھرنا دے دیا ہے جس کے بعد ڈی چوک میں ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ دوسری جانب ا?ئی ایس پی ا?ر کے مطابق حکومت نے ریڈ زون کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔ ا?ئی ایس پی ا?ر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مطلب ریڈ زون کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب متعدد زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…