جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بلوچستان کی ترقی کی باتیں دشمن کو بے قرار کرتی ہیں، کمانڈر سدرن کمانڈ

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

کوئٹہ(نیو زڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ جب بھی بلوچستان کی ترقی کی بات آتی ہے تو دشمن بے قرار ہو جاتا ہے۔ کوئٹہ اسکاؤٹس میں یوم شہداء کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ جنگ اچھی چیز نہیں ہے، گزشتہ 10 سالوں میں 60 ہزار کے قریب لوگوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ اس جنگ میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، اس ملک کی جڑوں میں ہی بہت سے شہدا کا لہو ہے اور ہمیں ہی اس ملک کا دفاع کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ جب بھی بلوچستان میں ترقی کی بات آتی ہے تو دشمن بے قرار ہوجاتا ہے، یہ ظالم لوگ ہمارے ملک کے نظریے کے خلاف ہیں، بھٹکے ہوئے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ سدھر جائیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کوئی لندن، کوئی جنیوا اور کوئی مذہب کے نام پر استعمال ہورہا ہے لیکن یہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ مل کر آگے بڑھنے کا ہے، اندر کے لوگ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…