اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے ایک مرتبہ پھر مردم شماری کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ شماریات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری پورے ملک میں ایک ہی وقت میں کی جائے گی جس میں شفافیت برقرار رکھنے کے لے پاک فوج کے 3 لاکھ اہلکاروں کی ضرورت ہے لیکن مسلح افواج اس وقت آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کا مرحلہ وارانعقاد کیا گیا تو یہ عالمی معیار کے طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوگی اس لئے مردم شماری کا مرحلہ وار انعقاد ممکن نہیں جب کہ مردم شماری پرصوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔
مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری موخر کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































