بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ایم کیوایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا ،چوہدری نثار نے آگاہ کیا، عمران خان

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل چوہدری نثار نے مجھے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کام کے لیے فاٹا کے کسی قبائلی گروپ کو پیسے دیئے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2 سال قبل چوہدری نثار نے مجھے ہدایت کی تھی کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے اور آپ احتیاط کریں۔ نہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کام کے لیے فاٹا میں کسی قبائلی گروپ کو پیسے دیئے گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کے جینے مرنے کے فیصلے کرتے ہیں جب کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی رہنما زہرا شاہد کو بھی قتل کیا اور ہمارے کارکنوں کو بھی قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اسپانسرڈ دہشت گردوں نے تباہی مچا رکھی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی کرروارہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال جو باتیں کررہے ہیں وہ میں 9 سال سے کرتا آرہا ہوں جب کہ مصطفیٰ کمال کے بتائے ہوئے دہشت گردوں کو پکڑنا چاہیے۔دوسری جانب پروگرام کے اینکر عمران خان کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم نے مجھ سمیت عمران اسماعیل اور عارف علوی کو مارنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…