لندن (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں حقائق ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق بہت ثبوت ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ میرے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں حقائق ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق بہت ثبوت ہیں جو ملک کے قومی مفاد میں پاکستانی حکام کے حوالے کرکے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں جب کہ مجھے تمام ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دیئے ہیں۔سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کی مدد کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت مکمل کرلی تاہم تحفظات دور ہونے تک پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط بھیجا تھا جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن چوہدری نثار نے میرے تحفظات کا جواب نہیں دیا جس پر ان کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے سرفراز مرچنٹ نے ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر منی لانڈرنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا الزام عائد کیا تھا۔
ایم کیوایم بارے الزامات نہیں حقائق بھی موجود ہیں، سرفراز مرچنٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































