پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں اور خواتین سمیت بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ازاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش قہر بن گئی، مظفر اّباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ، ضلع باغ کے نواحی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں اّکر گھر گر گیا جس سے چھ افراد مٹی کے تودے تلے دب گئے ، اہل علاقہ نے اپنی مدد اّپ کے تحت چار بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔ تاہم گھر کا سربراہ اور اس کی بیوی دم توڑ گئے۔اّزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر گر گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم،شاہراہ جہلم اور مظفر آباد راولپنڈی روڈ سمیت متعدد شاہرایں بند ہو گئیں۔لوئر دیر میں گھر کی چھت موسلادھار بارش سے گر گئی جس سے 5 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔ادھر کرم ایجنسی کے نواحی علاقے گوندال میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، 20 افراد ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































