کراچی/دبئی(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 611 کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ پہنچے۔ دبئی پہنچنے پر پرویز مشرف کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی جماعت کا اجلا س طلب کرلیا جس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے قبل ازیں پرویز مشرف کراچی میں اپنی رہائش گاہ سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، ان کے قافلے میں پولیس، رینجرز اور کمانڈوز موجود تھے۔ سابق صدر کے سیکیورٹی قافلے میں پولیس رینجرز کی موبائلوں کے علاوہ ان کے ذاتی محافظ بھی موجود تھے ٗ 2 موبائل جیمر وین بھی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ایئرپورٹ تک پہنچانے کیلئے 2 بم پروف گاڑیاں بھی موجود تھیں جن میں سے وہ کسی ایک بم پروف گاڑی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ پہنچے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانگی سے قبل سابق صدر کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف مارچ 2013 میں 4 سال بعد وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستان میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سپریم کورٹ کی جانب ای سی ایل میں نام نکالے جانے کے حکم پر پرویز مشرف کو حکومت کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ 3 سال بعد بیرون ملک روانہ ہوئے ۔
میں ایک کمانڈر ہوں ٗ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے ٗ چند ماہ بعد واپس آ جاؤنگا ٗ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں ایک کمانڈر ہوں ٗ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے ٗ چند ماہ بعد واپس آ جاؤنگا ۔دبئی روانگی سے قبل پرویز مشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ایک کمانڈو ہوں اور مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، میں چند ماہ یا مہینوں میں واپس آجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ واپس پاکستان آکر تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے علاوہ سیاست میں متحرک کردار بھی ادا کریں گے۔
پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































