ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں انہیں مشورے دوں گا، عمران خان

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہدآفریدی نے کہا تھا بڑا میچ ہے مشورہ دیں اس لئے میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے اپنے تجربے کی روشنی میں انہیں مشورے دوں گا، ہماچل پردیش میں میچ بالکل بھی نہیں کھیلنا چاہئے تھا، نفرت کی سیاست کمزو ر سیاستدانوں کی نشانی ہے۔پرویز مشرف کے باہر جانے پر صرف اتنا ہی کہوں گا کہ نادان گر گیا سجدے میں جب وقت قیام آیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ان کاکہنا تھا کہ آج کیمرے تو ایسے آئے ہوئے ہیں کہ جیسے میں میچ کھیلنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں بہت پریشر ہوتا ہے اور پوری قوم ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہوتی ہے اور اگر خدانخواستہ شکست ہو جائے تو پھر دکھ بھی ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ان سے رابطہ کر کے مشورہ طلب کیا تھا اس لئے بھارت کیساتھ میچ سے قبل کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات کروں گا اور کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے کی روشنی میں پاکستان ٹیم کو مشورہ دوں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعلیٰ کا بیان مہمان نوازی کے تقاضوں کے خلاف ہے اس لئے ہماچل پردیش میں بالکل بھی میچ نہیں کھیلنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں پاکستانی ٹیم کو اچھی پذیرائی ملی ہے جبکہ کلکتہ کے وزیراعلیٰ نے مجھے ملاقات کی دعوت بھی دی ہے۔ بھارت کیساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں گے کیونکہ نفرت کی سیاست کمزور سیاستدانوں کی نشانی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے ہمارے ساتھ جانا تھا لیکن وہ پہلے چلے گئے ہیں جبکہ طاہر القادری کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ وہ بھارت میں ہیں یا نہیں۔پرویز مشرف کے دبئی جانے سے متعلق سوال پر عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف تو بڑے بڑے دعوے کرتے تھے اور آرٹیکل 6 کا بڑا شور مچایا گیا تھا لیکن اب اگر وہ چلے ہی گئے ہیں تو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ”نادان گر گیا سجدے میں جب وقت قیام آیا “۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…