ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے تیاریاں مکمل

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سابق صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف کی علاج کی غرض سے دبئی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کی روانگی کسی بھی وقت متوقع ہے۔ سابق صدر کے ہمراہ ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی سینئر قیادت، ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کی اہلیہ بھی ہوں گی۔ ذرائع وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کے بعد ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہونے تک ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد آج پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کا نجی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا گیا تو پھر یہ توہین عدالت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد معاملے کو وزارت داخلہ لے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر امجد کا دبئی روانگی سے قبل کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سابق صدر کو تاحال بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی ہے، جیسے ہی سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی وہ علاج کے لئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی ریڑھی کی ہڈی کا معائنہ کرائیں گے۔ پرویز مشرف کی دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…