کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال آج پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم شخصیت ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔ مصطفیٰ کمال کی 3 مارچ کو کراچی آمد کے بعد سے شہر کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے اور ایم کیو ایم سے ناراض رہنما ان کی نئی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخارعالم اور رضا ہارون کے بعد آج کوئی نیا چہرہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگا جس کے لئے آج سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ آج قوم کو سرپرائز دیں گے۔ واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال 3 مارچ کو انیس قائمخانی کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس آئے تھے اور اسی روز انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو شدید نشانہ بناتے ہوئے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ایم کیو ایم کی آج کونسی وکٹ گرے گی، مصطفیٰ کمال پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































