لاہور (نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف باہر جارہے ہیں نواز شریف کیوںخواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کے بیانات پر عمل نہیں کرتے ، فوج پرویز مشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن بطور سابق آرمی چیف انکے عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دے گی،معافی مانگ کر کون سعودی عرب گیا تھا سب اس سے آگاہ ہیں،اپنے بیان پر قائم ہوں کہ رواں سال مارچ اور اپریل کے بعد سیاست میں تیزی آئے گی،آصف زرداری انٹرویوز کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں کہ انہوں نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کسی اور کےلئے کی تھی لیکن مقتدر حلقوں نے انہیں کہا ہے کہ جس طرح عوامی جلسے میں بات کہی تھی اسی میں اسکی وضاحت کرو۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری برادران ناراض نہ ہو جائیں لیکن میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ مشرف کی (ق) لیگ زمین بوس ہو گئی ہے لیکن ضیاءالحق کی لیگ آج بھی زندہ ،جوان ،توانا اور حکمرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کوئی برا نظام نہیں ہے ، یہاں سارے نظام آزمائے جا چکے ہیں لیکن ناکامی کی وجہ صرف کرپشن پر سزا کا نہ ہونا ہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نیا بیان دیا ہے کہ آﺅ سارے پاکستان کی بہتری کےلئے مل جائیں،او بھئی آپ سب کی وجہ سے پاکستان خراب ، تباہ و برباد ہوا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کس کو نہیں پتہ یہاں موساد ، برطانیہ اور امریکہ پیسے دیتا ہے ۔ پاکستان میں اب اپنی جیب سے کوئی سیاست نہیں کرتااور اگر کوئی کرتا ہے تو ہ بہت محدود لوگ ہیں ،یہاں دوسرے کی جیب یا غیر ملکی امداد سے سیاست کی جاتی ہے اور اس میں مذہبی اور سیاسی سبھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جوڈ کراٹے اور بنکاک کے شعلے فلم اتر گئی ہے۔ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں جو بیانات دیتے رہے ہیں اب وہ باہر جارہے ہیں نواز شریف کیوں ان پر عملدرآمد نہیں کرتے۔ انہوںنے کہا کہ فوج پرویزمشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن انکی عزت اور احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں۔
فوج مشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن۔۔۔!شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر



















































