اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے تہواروں کے موقع پر عام تعطیلات کے اعلان کیلئے اقدامات اٹھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ قرارداد یقینا بہت اہم ہے‘ اپنا مذہبی تہوار منانے کا سب کو حق حاصل ہے‘ ہمیں اپنی چھٹیوں کے معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیے‘ یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت اقلیتوں کے لئے ہولی‘ دیوالی اور ایسٹر پر عام تعطیلات کا اعلان کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پر کم از کم ایک قومی تعطیل کا اعلان ہونا چاہیے۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا کہ ملک میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے۔ مناسب ہے کہ اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قرارداد یقینا بہت اہم ہے۔ ہم سب پاکستان میں ایک دوسرے کی خوشیوں اور دکھوں میں شریک ہوتے ہیں۔ تعداد کی بناءپر کسی میں تفریق نہیں کی جاسکتی۔ اپنا مذہبی تہوار منانے کا سب کو حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چھٹیوں کی تعداد دنیا میں تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ ہمیں اپنی چھٹیوں کے معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ میں اس کی مخالفت نہیں کرتا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مراسلہ کے تحت کوئی بھی ادارہ اپنے ملازمین کو چھٹی دے سکتا ہے۔ اس معاملے کو وزارت داخلہ کی کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ اس پر فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے اس قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ اس طرح قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم صرف اقلیتوں کی چھٹی کی بات نہیں کر رہے‘ قومی سطح پر ایک گزیٹڈ ہالی ڈے کی بات کی ہے۔
قومی اسمبلی: ایسٹر، ہولی اور دیوالی کے تہوار پر اقلیتوں کی چھٹیوں کی قرارداد منظور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































