پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کیلئے 2020 تک 190 طیارے تبدیل کرنا ضروری

datetime 15  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان فضائیہ کو 2020 تک اپنے موجودہ بیڑے میں شامل 190 طیارے گراونڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کی جا نب سے ایف ۔سولہ طیا رو ں کی فراہمی کے عمل میں مزا حمت کے بعد پا کستا ن دیگر آ پشن پر بھی غو ر کر رہا ہے جن میں روس اور فرا نس سے طیا رو ں کی خر یدار ی شامل ہے ، پاکستان انڈیا جتنی تعداد میں طیارے رکھنے پر غور نہیں کر رہا مگر اس کی کوشش ہے کہ اس کے بیڑے میں 350 سے 400 طیارے ہوں،یہ بات سینئر حکام نے امریکا سے اضافی دس ایف-16 طیارے خریدنے کی ایک میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتائی۔ امر یکی جر یدے جینز ڈیفنس ویکلی نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ آٹھ ایف -16 جیٹ طیارے خریدنے کی ڈیل کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان اضافی دس طیارے خریدنے کیلئے امریکا سے بات کرے گا۔گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ نے حتمی مراحل میں موجود اس مجوزہ ڈیل کو ناکام بنانے کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان کچھ تکنیکی تفصیلات طے ہونا باقی ہے، مگر آٹھ طیاروں کی یہ ڈیل ڈیل حتمی سمجھی جا رہی ہے۔ جر یدے کے مطابق پاکستان اب ٹھیک نشانے لگانے والے دس اضافی 16C/D Block 52 ملٹی رول فائٹرز میں دلچسپی رکھتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شہری ہلاکتیں کم کرنے کیلئے اسے ٹھیک نشانے لگانے والے ان طیاروں کی ضررت ہے۔پاکستانی حکومت کے ایک سینئر افسر نے امر یکی جر یدے کو بتایا کہ ’دس اضافی ایف -16 طیارے خریدنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے‘۔ تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک طیارے خریدنے کا آرڈر دینے کا وقت مقرر نہیں کیا گیا۔جب محکمہ دفاع کے ایک سینئر افسر سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے امریکا سے مزید دس ایف-16 طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو ان کا کہنا تھا ’ نہیں۔ ابھی تک نہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں 2020 تک 190 طیارے گراو¿نڈ کرنا ہوں گے اور ہم ابھی سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ایف-16 طیارے خریدنے کے عمل کے دوران امریکی کانگریس میں دکھائی جانے والی شدید مذاحمت ’ حوصلہ شکن ‘ تھی۔ ’اسی لیے ہم دوسرے آپشنز بھی دیکھ رہے ہیں، جیسا کہ روس اور فرانس وغیرہ۔انہوں نے بتایا کہ جہاں فرانسیسی طیارے ’انتہائی مہنگے ہیں، وہیں روسی سستے مگر اتنے ہی اچھے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں روس نے پاکستان کو پانچویں نسل کے SU-35 طیارے فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی۔پاکستان حکام کے مطابق ہندوستان کی جانب سے جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری انہیں مسابقتی ٹیکنالوجی خریدنے پر مجبور کر رہی ہے۔انڈیا پہلے ہی اپنے موجودہ بیڑے کو 2020 تک پانچویں نسل کے طیاروں سے تبدیل کرنے کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس وجہ سے پاکستان بھی ایسا کرنے پر مجبور ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پاکستان انڈیا جتنی تعداد میں طیارے رکھنے پر غور نہیں کر رہا مگر اس کی کوشش ہے کہ اس کے بیڑے میں 350 سے 400 طیارے ہوں۔پاکستانی حکام کے مطابق، چین کے ساتھ اعلی سطحی دفاعی تعلقات ملک کو تقویت بخشتے ہیں۔پاکستان امریکا سے 699 ملین ڈالرز کے آٹھ طیارے خرید رہا ہے ان میں دو سنگل سیٹ ایف-16 سیز اور چھ ٹوئن سیٹ ایف-16 ڈیز متعلقہ ساز و سامان کے ساتھ شامل ہیں۔امریکی دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیل سے پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی۔ایجنسی کے مطابق ان اضافی طیاروں سے تمام موسموں میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی استعداد بڑھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…