کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ کے بو کاٹا کی تیاری مکمل کرلی ۔ ناراض رکن صوبائی اسمبلی پیر کو قافلے میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ شہری بھی سابق سٹی ناظم کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے ۔ مصطفیٰ کمال کی اونچی اڑان ، سابق سٹی ناظم نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹنے کی تیاری پکڑ لی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور رکن سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ سے ناطہ توڑ کر ڈور مصطفیٰ کمال کے ہاتھ تھما دی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ایم پی اے پیر کو پریس کانفرنس میں باضابطہ قافلے میں شمولیت کا اعلان کریں گے لیکن اس وقت تک نام راز میں رہے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما مسلسل رابطے کر رہے ہیں اور جلد نئے لوگ بھی شامل ہوں گے ۔ نئی پارٹی بنانے پر بڑی تعداد میں شہری پاکستانی جھنڈا لے کرمصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ شہریوں نے مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم کو قوم کی ضرورت قرار دیا ۔ ڈاکٹر صغیر ، وسیم آفتاب ، مصطفیٰ کمال اور افتخار عالم نے کارکنوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
ایم کیو ایم کے ایک اور ناراض رکن کی مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شمولیت کی تیاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































