اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بھارت پہنچ کر قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی موجود کرکٹ ٹیم بہت اچھی ہے تاہم اس میں اعتماد کی کمی ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے جس کی وجہ سے کارکردگی ناقص رہی ہے لیکن یہ کمی ٹیم کا حوصلہ بڑھا کر پوری کی جاسکتی ہے اور اسی ٹیم سے فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔1992ءکے کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے کہاکہ یہ وقت اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے۔جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی انہیں ٹیم سے ملنے دیں گے تو عمران خان نے کہاکہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کامورال بلند کرنا چاہتے ہیں۔بیٹنگ سٹریٹیجی ٹھیک نہیں لگ رہی جس کی وجہ سے شکست ہورہی ہے تاہم اسے ٹھیک کرکے میچ جیتے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور ملنے کی دعوت دی ہے اور وہ ان سے ضرور ملیں گے۔
بھارت پہنچ کر قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھاﺅنگا, عمرا ن خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































