نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے لیکن خود کو کسی پرمسلط نہیں کرے گا۔ بھارتی اخبارکو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے اور رہے گا، پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات بھارت کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں۔ بھارت سے تمام شعبوں میں سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔اگر دونوں ملکوں کے ساتھ یہ قریبی تعلقات ا±ن کے اختلافات دور کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں تو سعودی عرب اس کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشتگردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔
پاک بھارت اختلافات دور کرانے میں مدد کوتیار ہیں،سعودی عرب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































