اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سے آنے والے عمرہ و حج زائرین پر ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس عائد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے حجاز مقدس جانے والے عمرہ و حج زائرین پر ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کی مد میں 90 ریال کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ یکم مارچ 2016 کے بعد جتنے بھی پاکستانی زائرین جدہ یا ریاض کے ایئرپورٹ پر پہنچتے ہیں تو ان سے 90 ریال اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور اسی طرح واپسی پر بھی 90 ریال کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اگر کسی زائر نے ریٹرن ٹکٹ کروارکھی ہو تو اس سے ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کی مد میں 150 ریال اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے اس اقدام پر پاکستانیوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ و حج زائرین پر ٹیکس عائد کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































