کراچی(نیوز ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکے بیٹے شہبازتاثیرکو لاہورسے اغواءکرنے کے بعد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے حوالے کیاگیاتھاجبکہ واقعہ کی کڑیاں تین سال قبل کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے سے بھی ملتی ہیں‘شہباز تاثیرکو اغوا ء کرنے والے گروہ کے ارکان نے مزید چار افراد کو مختلف اوقات میں لاہور سے اغواء کیا تھا‘ جنگ رپورٹر سید عارفین کے مطابق ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان ورک نے بتایا کہ عثمان بسرا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یو ایس ایڈ کے ڈاکٹر وارن وین اسٹین ، گلبرگ کے دو کاروباری شخصیات اور ایک ڈاکٹر کو بھی اغواءکیا تھا۔اس گرو ہ نے گلبرگ کی کاروباری شخصیات سے 5 کروڑ روپے تاوان بھی وصول کیا تھا‘ گرفتاری کے وقت گروہ شہباز تاثیر اور ڈاکٹر وارن کی کامیاب کارروائی کے بعد پیسے کے معاملات حل کررہا تھا‘ پولیس نے اس کیس میں عثمان بسرا کے علاوہ فرہاج بٹ ، عبدالکریم گجّر، نعمت اللہ اور محمد علی کو گرفتار کر لیا تھا‘ایس پی عمر ورک کا کہنا تھا کہ پانچوں ملزمان کے نام چالان میں شامل ہیں تاہم عدالت نے عثمان کے علاوہ باقی ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا اور ساتھ ہی حکم دیا تھا کہ ان کے بارے میں مزید فیصلہ شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد کیا جائے گا‘پولیس کو ویلنشیا ہاﺅسنگ سوسائٹی سے ایک سرنج بھی ملی تھی جس کے ذریعے شہباز تاثیر کو بے ہوشی کا انجکشن دیا تھا تاکہ وہ لاہور سے منتقلی کے دوران بے ہوش رہیں‘عمر ورک نے مزید بتایا کہ عثمان کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تاہم پولیس کی یہ کارروائی اس کا ایک ساتھی گلی کے کونے پر کھڑا دیکھ رہا تھا جس نے تمام احوال اپنے دیگر ساتھیوں کو سنا یاجس کی وجہ سے باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شہباز تاثیر کے کیس میں یہ گرفتاریاں اس لئے عمل میں آئیں کیونکہ جائے وقوعہ سے سیکورٹی اداروں کوایک موبائل فون ملا تھا جو کہ ایک اغوا کار کاتھا اورکارروائی کے دوران اس مقام پر گرگیا تھا۔ ایک اور تحقیقاتی ذرائع نے دعوی کیا کہ کیس میں پیش رفت جیو فینسنگ کی وجہ سے ہوئی۔عثمان بسرا نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شہباز تاثیر کوکالعدم اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جنہوں نے اسے قبائلی علاقے منتقل کردیا تھا۔دوسری جانب حیر ت انگیز بات ہے کہ 8 جون 2014 کو کراچی ائرپورٹ کے پرانے ٹرمینل پرکلاشنکوف ، ہینڈگرنیڈ ز،آر پی جیزاور راکٹ لانچرز سے لیس 10 حملہ آوروں نے دھاوا بولا۔ تمام حملہ آور یا تو مارے گئے یا انہوں نے اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔تمام حملہ آوروں کا تعلق بھی کالعدم اسلامک موومنٹ آف ازبکستان سے تھاجن کی تصاویر بھی تنظیم کی جانب سے جاری کی گئیں۔تحقیقاتی اداروں کو ائر پورٹ کے حملہ آور وں کے پاس سے کچھ موبائل فونز ملے تھے جن کے فرانزک تجزیے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ سب آپس میں رابطے میں تھے لیکن ایک موبائل فون سے بنوں کے موبائل فون نمبر پر بات کی گئی تھی۔ جب بنوں کے موبائل فون کا کال ریکارڈ نکالا گیا تو پتا چلا کہ اس موبائل فون نمبر سے لاہور کے ایک لینڈ لائن نمبر پر بھی کال کی گئی تھی۔مزید کھوج لگایا گیا کہ لاہورکا لینڈ لائن نمبر کس کا ہے تو انکشاف ہوا کہ وہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے گھرنصب تھا۔اطلاعات ہیں کہ بنوں کے اس موبائل فون نمبر سے شہباز تاثیر کی اپنے گھر والوں سے بات چیت بھی کرائی گئی تھی۔
شہبازتاثیرکواغواءکے بعدازبکستان اسلامک موومنٹ کے حوالے کیا گیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری ...
-
دوسری کلاس کی بچی اسکول میں بند، پوری رات سر کھڑکی میں پھنسا رہا
-
تحریک انصاف کے عہدیداروں کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
DGISPRکی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
-
کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا نیٹ ورک پکڑاگیا، دہشتگردوں کے سیف ہاؤس کا بھی ...
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
-
کراچی’ بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
غذر’ گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دینے پر چرواہے کیلئے انعام کا اعلان
-
سعودی عرب کا مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب
-
60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری دیدی
-
دوسری کلاس کی بچی اسکول میں بند، پوری رات سر کھڑکی میں پھنسا رہا
-
تحریک انصاف کے عہدیداروں کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
DGISPRکی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
-
کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا نیٹ ورک پکڑاگیا، دہشتگردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
-
کراچی’ بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
غذر’ گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دینے پر چرواہے کیلئے انعام کا اعلان
-
سعودی عرب کا مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب
-
60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
-
جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، آپریشن سندور میں امریکی کالز کا اعتراف بھی کرلیا
-
دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیٹ پر فنکاروں میں تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل