پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں مسئلے پیدا ہوں گے لیکن بہت جلد اس پر قابو پالیا جائے گا تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی نمائندے ہمارے حکومت نے دیئے ہیں چند مفاد پرست افراد بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جسکو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں ہونے والی صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں خطاب کے دوران بلدیاتی نمانئدوں نے پلے کارڈ اٹھا کر اعزازیہ نا منظور نامنظور کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر عمران خان انتہائی جذباتی ہو گئے انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے لیکن لوگ اس موقع کو ضائع کرنا چاہتے ہیں ۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے پاس اس وقت پاکستان کا بہترین نظام موجود ہے لیکن آپ اپنے ذاتی مفاد کے لئے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہو انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اس لیئے کروائے ہیں کہ اس میں منتخب ہونے والے نمائندے عوام کی خدمت کرے اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اپنی مفادات کیلئے نعرے بازی کرے اور صرف اپنی ذات تک محدود رہیں انہوں نے نماندوں پر واضح کیا کہ آپ کو عوام کی بے لوث خدمت کا موقع ملا ہے، اس کا فائدہ اٹھائیں حکومت کی تعریف کے بجائے دو تین سو لوگ مجھے پلے کارڈ دکھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام ہے مسئلے پیدا ہوں گے لیکن وقت کے ساتھ قابو پائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی اختیارات ہم نے دیئے۔ اس موقع پرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی منشور کے مطابق اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر دیئے ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے
پارٹی منشور کے مطابق اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیئے ہیں،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































