اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر (کل) 9 مارچ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرینگے۔ سعودی عرب کی جانب سے اتحادی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں ’نارتھ تھنڈر‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد سربراہان حکومت کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان سمیت 21 ممالک کے فوجی سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں جاری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کا اہم مقصد دہشت گرد گروپوں کی طرف سے درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے تربیت کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 9 سے 11 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔اس دورے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر جنگی مشقیں دیکھنے سعودی عرب جائینگے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی احترام اور یکجہتی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں ، ان تعلقات کو مشترکہ تاریخی ، ثقافتی اور اسلامی اقدار سے تقویت پہنچتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں سمیت کثیرجہتی تعاون موجود ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حکومت پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی بھائیوں کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عسکریت پسندی، انتہاءپسندی اور دہشت گردی کیخلاف تمام علاقائی اور بین الاقوامی اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان بین الاقوامی برادری کےساتھ بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف (کل) سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































