پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرہ سے آگاہ کر دیا:بھارتی اخبار کا دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کو دہشت گردوں سے متعلق خفیہ اطلاع فراہم کردی۔ پاکستان کی طرف سے پہلی بار دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بھارت کو خفیہ معلومات فراہم کی گئی۔پاکستان کے اعلیٰ حکام کی بھارتی ہم منصب سے اس سلسلے میں اہم بات چیت ہوئی کہ دس خودکش بمبارریاست گجرات میں داخل ہوئے،جس کے بعد گجرات کے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور اہم تنصیبات پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘اور دیگر میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں اس وقت ہائی الرٹ جاری کیا گیا جب بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ کی طرف سے ایک انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی گئی کہ 10 دہشت گرد گجرات میں داخل ہو چکے ہیں ،داخل ہو نے والے فدائین( خوکش بمبار) ہیں جن کا تعلق لشکر طیبہ اور جیش محمد سے بتایا جارہا ہے۔اطلاعات کے بعد سیکورٹی نیشنل گارڈز کے دو اسکواڈ گجرات کی طرف روانہ کیے گئے۔پاکستانی ہم منصب سے بات چیت کے بعد دوول نے گجرات میں اعلیٰ حکام سے بات کرکیحساس تنصیبات، عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کی سیکورٹی سخت کرادی۔اہم یادگاروں اور مذہبی مقامات جیسا کہ سومناتھ مندر، دوارکا مندر، ا?کاشردھم , پاور پلانٹس، دفاعی تنصیابات ، ڈیمز وغیرہ کے مراکز پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔انٹیلی جنس اداروں کا خیال ہے اس دراندازی کا مقصد ہندووں کا سالانہ مذہبی تہوار’ مہا شیواراتری‘ پربدنظمی اور افرتفری کی صورت حال پیدا کرناہے۔ شیواراتری تہوار پیر کو ہے۔اخبار کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پاکستان نے بھارت سے مخصوص انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا۔ ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس پی سی ٹھاکر نیاس معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور تمام چھوٹے اور بڑے اضلاع الرٹ جاری کردیا۔ڈی جی پی نے مزید ہدایات دیتے ہوئے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی ا?ئندہ احکامات تک چھٹیاں منسوخ کردیں،جس کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا کہ رخصت پر پولیس افسران فوری طور پر ڈیوٹی دوبارہ شروع کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کو بڑی سنجیدگی سے لیا گیا کیوں کہ ریاست میں دہشت گردی کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوراًپولیس افسران اور حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران کچھ کے علاقے سے پانچ لاوارث کشتیا ں ملی ہیں اور جمعہ کے روز بھی بی ایس ایف ٹیم کو کچھ کے علاقے کوٹیشوار کے ساحل پر ایک لاوارث کشتی ملی۔دریں اثنا، پٹھانکوٹ میں بھارت کے ویسٹرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے میڈیا کوبتایا تھا کہ انہیں آج سلامتی سے متعلق مسائل درپیش ہیں کیونکہ شیواراتری تہوار آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اطلاعات ہیں کہ گڑ بڑ ہونے والی ہے اس لئے اضافی اقدامات کیے ہیں، جب ان سے خفیہ اطلاعات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات ذرائع ابلاغ میں ہیجان پیدا کرتے ہیں، کیونکہ پارلیمنٹ کا سیشن بھی جاری ہے اور اہم تہوار بھی قریب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…