اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز کوئی پریس کانفرنس میں الزام لگائے تو کیا جوڈیشل کمیشن بن جاتا ہے؟ ضروری نہیں کہ ہر سیاسی پریس کانفرنس پر حکومت نقطہ نظر دے۔ مصطفیٰ کمال متحدہ کے ایم لیڈر تھے اپنی مرضی سے دبئی رہے اور مرضی سے واپس آئے۔ مصطفیٰ کمال نے باتیں نئی نہیں کیں اور کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کئے اگر ان کے پاس شواہد ہیں تو تحقیقاتی کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیسز پر سابق حکومت نے کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لیکن ہماری حکومت نے مقدمہ دائر کیا۔ سرفراز مرچنٹ کی پریس کانفرنس کے بعد اگلے ہی دن تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔ سرفراز مرچنٹ کے الزامات پر قانونی پیش رفت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم سرفراز مرچنٹ کا انٹرویو کرنا چاہتی ہے جبکہ سرفراز مرچنٹ کا مسئلہ برطانیہ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا متحدہ سمیت سب کو یقین دلاتا ہوں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا عمران فاروق قتل کیس سنجیدہ معاملہ ہے اور برطانیہ میں سست پیش رفت پر مایوسی ہے۔ دبئی اور برطانیہ کی حکومتوں کے تعاون کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا اگر برطانیہ سے پیش رفت نہیں ہو گی تو کیس پاکستان میں چلے گا۔ دوسرے ملک میں واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں درج ہونا انوکھی بات نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا جن کے بارے میں باتیں کہی جا رہی ہیں وہ پاکستان میں ہیں نہ پاکستانی شہری ہیں
مصطفی کمال کے ٹھوس ثبوت پر چوہدری نثار نے اہم اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































