واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے بھارتی تحفظات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا اور اس معاہدے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ جس پر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اس معاہدے میں علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں گے اس لئے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بھارت کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونی چاہئے۔
بھارت کو شدید جھٹکا،امریکہ نے پاکستان کی بڑی بات مان لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































