پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کوجلد احساس ہوگا کہ انھوں نے پاکستان آکرغلطی کی، وسیم اختر

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو جلد احساس ہوجائے گا کہ انھوں نے پاکستان آکرغلطی کی۔سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ دبئی سے آنے والے دونوں حضرات اسی طرح جھانسے میں آئے ہیں، جس طرح آفاق احمد ہوا تھا، اس کا احساس انہیں جلد ہی ہوگا کہ انھوں نے پاکستان آکرغلطی کی۔ دیکھتے ہیں کہ ان دونوں کے سر پر جوہاتھ ہے وہ کب تک رہتا ہے۔ چنددنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نہ سیاستدان رہے ہیں نہ ماضی میں ان کا کوئی سیاسی تجربہ ہے، یہ دونوں افراد نہ تو سیاستدان ہیں اورنہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے، اگر وہ پاکستان آنے سے پہلے مشورہ کرتے تو ضروردیتے لیکن اب یہ دونوں پارٹی سے نکل گئے ہیں۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ کوئی راکٹ سائنس نہیں تھی، شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ، اس وقت وہ خود مشیر بلدیات تھے، پرویز مشرف کے زمانے میں وسائل فراہم کئے جارہے تھے، اس وقت کوئی بھی ہوتا تو کام کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…