بدھ‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2026 

سانحہ بلدیہ فیکٹری ، انیس قائم خانی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے منحرف ہو کر سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے ہمراہ الگ جماعت بنانے والے انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تحقیقاتی رپورٹ میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر تھے، اس لیے لوگوں کو بچانے جاتے تھے، آگ لگانے نہیں۔انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں ان کا نام شامل نہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے سب کو اپنی نئی جماعت میں شمولیت کا پیغام دیا ہے، جو آنا چاہتا ہے آ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے کوئی نام بڑا یا چھوٹا نہیں، اگر بڑے ناموں کو ٹارگٹ کرنا ہوتا تو ہم پہلے سے لابنگ کرتے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے باقاعدہ علیحدگی اور نئی جماعت بنانے کا اعلان کیاتھا جس کا ابھی نام تجویز نہیں کیا گیا۔مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس : ‘ہم محب وطن لوگ تھے، ‘را’ کے ایجنٹ ہوگئے’مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے، ساتھ ہی انھوں نے دعا کی کہ اللہ کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کو ہدایت دے۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو حالات خراب کر رہے ہیں ان سے ہی پوچھا جائے۔یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر را کا ایجنٹ ہونے اور لاشوں پر سیاست کرنے سمیت متعدد الزامات عائد کیے تھے تاہم انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے کسی اور رہنما پر تنقید نہیں کی تھی۔بعد ازاں ایم کیو ایم نے مصطفیٰ کمال کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا جبکہ لندن سے ٹیلی فونک پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنونیر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ‘کسی پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین سے بات کرے’۔واضح رہے کہ مصطفی کمال 2005 سے 2009 تک متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامزد ناظم رہے، ایم کیو ایم نے انھیں 2011 میں سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تاہم اپریل 2014 میں وہ سینیٹ سے مستعفی ہو گئے اور اس کے بعد سے وہ پارٹی میں مکمل طور پر غیر فعال تھے بعد ازاں وہ دبئی میں پاکستان کی ایک بہت بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی میں ملازم ہو گئے تھے۔دوسری جانب انیس قائم خانی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر رہ چکے ہیں، 2013 کے بعد سے وہ پارٹی میں غیر فعال شمار کیے جاتے ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…