ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے الطاف حسین کی قیادت سے بغاوت کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ کراچی میں انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہاں کسی کو ٹیک اوور نہیں کرنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آج کوئی نام نہیں کیونکہ ہم یہاں کسی کو ٹیک اوور نہیں کرنے آئے ۔پاکستان کا پرچم ہی میری پارٹی کا پرچم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی پارٹی کا کوئی نام نہیں ۔ہماری نظریاتی پارٹی ہے،انہوں نے پاکستان کا پرچم دکھاتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کا پرچم ہی میری پارٹی کا پرچم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے پرچم سے رنگ نکال کر اس کے رنگ مدھم نہیں کرنا چاہتا۔ہم نے اس لیے اس پرچم کو اپنی پارٹی کا پرچم بنایا کہ اس کو ماننے والا ہر مسلمان،عیسائی،ہندو،سکھ ،مہاجر،بلوچ،پنجابی،سندھی ہے جو بھی ہو اگر اس کو ماننے والا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں جاتے ہیں تو وہاں پی ٹی آئی،پی ایم ایل این پی پی پی سب کے الگ جلسے ہوتے ہیں،لیکن انڈین کو نہیں ایسا کرتے دیکھیں گے۔ہم انڈیا ،ایران،افغانستان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔لیکن اپنے ملک میں ہم ٹکروں میں بٹے ہوئے ہیں۔
مصطفی کمال کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان ‘ کون کون شامل ہوگا؟ تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































