جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پٹھان کوٹ حملہ ، اضافی شواہد پر بھارتی جواب کا انتظار ہے ،پاکستان

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق بھارت سے اضافی شواہد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے بھرپور تعاون کر رہا ہے تاہم اضافی شواہد کے حوالے سے بھارتی جواب کے منتظر ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے میں بھارت سے بھرپور تعاون کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جو جلد بھارت کا دورہ کرے گی جبکہ سیکرٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے پٹھان کوٹ واقعے کے اضافی شواہد مانگے ہیں اور پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی تاریخوں کے تعین کیلئے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو فون کر کے حملے کی مذمت کی لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ اس واقعے پر الزام تراشیاں کی گئیں، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے، بھارت کوتحقیقات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور پاک امریکا سٹرٹیجک مذاکرات کاساتواں دورآئندہ برس ہوگا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کے باہمی تعاون پر یقین رکھتا ہے اور اس کا نیوکلیئر پروگرام ملک اور قوم کی حفاظت کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل کوکامیاب بنانا تمام ممالک کی ذمہ داری ہے اور اس عمل کے لیے تاحال مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو بھارت کی جانب سے ہتھیار فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگرد گروپ ہے کوئی بھی ملک اسے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ ہتھیار فراہم کرتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے مرحلے میں امریکہ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے اور امریکہ کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں پاکستان کے نیوکلیئر ایٹمی پروگرام پھیلاؤ کے حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پاکستان ایک پرامن ایٹمی ملک ہے اور پاکستان ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خارجہ امور ایڈوائزر سرتاج عزیز اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی اور دیگر امور کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے سراہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان کے اس حوالے سے امریکہ کے سامنے بات رکھی گئی ہے ۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نہ مناسب رویئے کے حوالے سے متعدد بار بات چیت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے کو پاکستان نہیں بھولا اور متعدد بار امریکہ کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے افغانستان میں حالیہ دہشتگردی واقعات کی پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مختلف گروپوں کے حوالے سے کابل میں پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ افغانستان کے مختلف گروپس کے درمیان بات چیت پاکستان میں مارچ کے پہلے ہفتے میں جو ہونا تھی اس حوالے سے ابھی دوبارہ نہیں ہوسکے ہیں اس حوالے سے جیسے ہی اقدامات حتمی ہوجائینگے تو اعلان کردیا جائے گا پاکستان افغانستان کو پرامن دیکھنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جو شمالی کوریا پر پابندیاں لگائی گئی ہیں پاکستان اس پر بھرپور عمل کرے گا ایران کے صدر کے دورہ کے حوالے سے انہوں نے کوئی بھی تاریخ نہیں بتائی جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گیس اور دیگر توانائی کی ضروریات کے حوالے سے ایران کے ساتھ بات چیت ہوتی رہی ہے پاپ فرانسس کے دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کرکے میڈیا کو آگاہ کیاجائے گا بھارت کے وزیر دفاع کی جانب سے دیئے گئے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا بھارت کو یقین دلایا گیا تھا اس جانب سے بھی اچھے ردعمل کے خواہاں ہیں اس حوالے سے پاکستان کے حوالے سے جو سٹرٹیجک ٹیم بنائی گئی تھی وہ انوسٹی گیشن کررہی ہے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آگاہ کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا میں ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور بھارت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…