کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے ممتاز قادری کے حق میں احتجاج کرنے والے 7 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کچھ مذہبی رہنماؤں اور ہزاروں مظاہرین پر پنجاب کے گورنر کے قاتل کی پھانسی کے خلاف احتجاج، مختلف مکتبہ فکر میں تفرقہ پھیلانے، فسادات اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا۔سولجر بازار تھانے کی پولیس کا کہنا تھا کہ ریاست کے مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مفتی غلام غوچ، مفتی عابد، مظفر حسین شاہ، بشیر قادری کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ہزار دیگر مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ کو بند کیا ، احتجاج کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال کیا گیا جبکہ قومی اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ بولے گئے۔سولجر بازار تھانے کے ایس ایچ او ارشاد سومرو کے مطابق مشتبہ افراد پر پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کیتحت مقدمہ درج کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکشن A۔153 (مختلف گروہوں میں تفرقہ پھیلانے وغیرہ کی دفعہ) ، دفعہ 147 (دنگا فساد) ، دفعہ 148 (فسادات، خطرناک جان لیوا آتشی ہتھیار)، دفعہ 149 (کسی مقصد کے لیے غیر قانونی اجتماع)، دفعہ 341 (غلط اقدام) سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
ممتاز قادری کے حق میں احتجاج پر 7ہزار افراد پر مقدمہ درج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































