اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے سامنے بیٹھیں تو انھیں امیر المومنین اور میڈیا پر انھیں اغیار کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورخی اور دوغلا پن مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا طرہ امتیاز جب کہ موقع پرستی اور جھوٹ ان کی سیاست کا محور و مرکز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نظریے کی حامل جماعت اقتدار میں آئے مولانا فضل الرحمان اس کا حصہ بننے کے لئے بیتاب رہتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کی حرص اقتدار نے ان کے ذہنی توازن پر مہلک اثرات مرتب کئے ہیں۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم کے سامنے بیٹھیں تو انھیں امیرالمومنین اور میڈیا کے سامنے آئیں تو انہیں اغیار کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں، عورت کی حکمرانی کو ناجائز قرار دینے کے بعد مولانا کی بے نظیر حکومت سے ڈیزل پرمٹس لینے والی داستان عوام کو اچھی طرح یاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ سیاست میں آنے سے قبل ان کا ذریعہ معاش کیا تھا، ان کی موجودگی میں یہود و ہنود کو اسلام اور پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کے تحفظ کے لئے منظور ہونے والے قانون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی کو ’زن مرید‘ قرار دیا تھا۔ انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ہم چاہیں تو حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں۔
فضل الرحمان وزیراعظم کو سامنے امیرالمومنین اورمیڈیا پراغیار کا ایجنٹ کہتے ہیں، تحریک انصاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































