واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی بلاامتیازکارروائیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام دہشت گردگروپ پاکستان کی خودمختاری کے درپے ہیں ،پاکستانیوں نے واضح کردیا کہ دہشت گرد انہیں ترقی سے نہیں روک سکتے ،سٹریٹیجک ڈائیلاگ دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کا سبب بنیں گے پاکستان سے ملکر پانچ سالہ منصوبوں کی پلاننگ کررہے ہیں،پیر کو پاک امریکا سٹریٹیجک ڈائیلاگ سے متعلق پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم ،سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کررہے ہیں جبکہ توانائی کے شعبے میں بھی پاکستان سے تعاون جاری ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکا معاشی اورسول امور پر مشترکہ طورپر پانچ سالہ منصوبوں کی پلاننگ کررہے ہیں جان کیری نے کہاکہ پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ،اوردہشت گردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں قابل تعریف ہیں انہوں نے کہاکہ تمام دہشت گرد گروپ پاکستان کی خودمختاری کے درپے ہیں،پاکستانیوں نے واضح کردیا کہ دہشت گردانہیں ترقی سے نہیں روک سکتے ،جان کیری نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں سے پاکستان میں بجلی کا شعبہ مضبوط ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے استحکام کا سبب بنیں گے ،ہم نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے پاکستان کی سنجیدگی کے معترف ہیں ،انہوں نے کہاکہ امریکا اورروس جوہری ہتھیاروں میں کمی لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں خواہش ہے کہ آئندہ ماہ جوہری ممالک کی سربراہوں کی کانفرنس میں نوازشریف شرکت کریں،انہوں نے کہاکہ خطے میں استحکام پاکستان اورامریکا کی مشترکہ خواہش ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کے خواہاں ہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاک امریکا سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے انعقاد پر جان کیری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈائیلاگ کے عمل سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ امید ہے امریکا اپنی منڈیوں تک پاکستانی اشیاءکی رسائی کو ممکن بنائے گا ،سرتاج عزیز نے کہاکہ سیاسی اوراقتصادی طورپر مستحکم پاکستان امریکا کا بہتر شراکت داربن سکتا ہے امید ہے پاکستان کی ترجیحات کے حصول میں امریکا اپنا مثبت کرداراداکرے گا انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہم دہشت گردوں کے مالی راستے بند کررہے ہیں،مشیرخارجہ نے کہاکہ مقامی آبادی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے تمام مذہبی اورقبائلی حلقوں سے رابطے میں ہیں ،پاکستان کی اقتصادی حالت بہت بہتر ہورہی ہے ،پاکستان کو اس کی اپنی حیثیت میں دیکھا جانا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افغانستان میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں،سرتاج عزیز نے کہاکہ چار فریقین کی کوششوں سے افغان مصالحتی روڈ یپ تیار کیا گیا ہے ،امید ہے آنے والے دنوں میں یہ مصالحتی عمل مزید تیزہوگا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے دیگر ممالک بھی مصالحتی عمل میں تعاون کریں گے،مشیرخارجہ نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک دہائی میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں،سرتاج عزیز نے کہاکہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد مذاکراتی عمل میں تعطل قابل افسوس ہے امید ہے پاک بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کی بات چیت جلد شیڈول ہوگی،پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے اورہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،امن کے لیے بھارت کی جانب بڑھے ہیں ،اورتمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں پاک بھارت مذاکرات میں امریکی کوششیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ واقعے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے اس واقعہ کے بعد پاکستان نے اہم اقدامات کیے اب ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
تمام دہشت گردگروپ پاکستانی خودمختاری کے درپے ہیں ، بلاامتیازکارروائیوں کااعتراف کرتے ہیں، امریکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































