پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کی ممتاز قادری کوپھانسی دینے کی شدید مذمت ،احتجاج کافیصلہ

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ممتاز قادری کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت اور حکومت نے علما ءکا پورا موقف بھی نہیں سنا اور ممتاز قادری کو سزائے موت دے دی گئی ،ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف احتجاج کیا جائے ۔ سراج الحق نے ممتاز قادری شہید کی بلندی ¿ درجات کی دعا کی ہے اور شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی ممتاز قادری کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پھانسی کی سزاکے سینکڑوں قیدیوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں لیکن ممتاز قادری کو اپنے مغربی آقاﺅں کے اشاروں پر عجلت میں پھانسی د ے کر عاشقان رسول کے جذبات کو مجروح کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران مسلسل ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ جن سے واضح ہوتاہے کہ حکمران امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اللہ ، اس کے رسول اور اسلامیان پاکستان کو ناراض کرنے میں جری اور بے باک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام محب وطن اور اسلام دوست عوام کو نبی پاک کے سپاہی کی شہادت کیخلاف بھر پور احتجاج کرناچاہیے۔ انہوں نے ممتاز قادری کے لیے مغفرت اور پسماندگان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ دریں اثنا سیکرٹری لیاقت بلوچ نے ممتاز قادری کے بھائی دل پذیر اعوان سے فون پر رابطہ کر کے ان سے ممتاز قادری کی پھانسی پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…