اوکاڑہ(نیوز ڈیسک) پاک بھارت میچ کے دن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی کے فین عمر دراز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔22 سالہ عمر دراز ولد لیاقت علی نے گذشتہ ماہ جنوری میں ایڈیلیڈ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد اوکاڑہ کے قریب واقع ایک گاؤں (چک 54/2L) میں اپنے گھر کی چھت پر ہندوستانی پرچم لہرایا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔عمردراز کی درخواست ضمانت رواں ماہ 18 فروری کو مقامی جج انیق انور نے مسترد کردی تھی۔بعد ازاں ایڈووکیٹ رضوان اور محمد یوسف نے نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج اسداللہ سراج کی عدالت میں عمر دراز کی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ گزشتہ روز پولیس اور عدالتی دستاویزات کے مشاہدے اور دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمر دراز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عمر دراز نے اپنی گرفتاری کے وقت کہا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں، تاہم اب اسے احساس ہوگیا ہے کہ اس نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔
میچ کے دن ویرات کوہلی کے مداح عمر دراز کی ضمانت بھی منظور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































