پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس داخل ہونے نہیں دینگے ، بھارتی وزیر دفاع

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلکہ پاکستان کو ہم ثبوت پیش کریں گے وہ کارروائی کرتا جائے یہی اس کا کام ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری سطح پر اس سلسلے میں کوئی نرمی برتی جائے گی لیکن وزارت دفاع کی کال حتمی ہو گی اور مرکزی وزارت دفاع پاکستانی ٹیم کو ایئربیس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جو ثبوت آج تک فراہم کئے گئے ہیں ان کے بل پر وہ کاروائی کر سکتا ہے اور اس سللے میں اب اسے ایئربیس کا معائنہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آنی چہائے وہ ہاں سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایئربیس میں جو صورت حال ان دنوں تھی وہ آج نہیں ہے آج حالات بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو کارروائی عمل میں لائی ہے وہ ناکافی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات میں مداخلت کسی بھی طور پر ٹھیک نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…