اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس پر کل عبوری فیصلہ سنایا جائےگا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق قریشی نے ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کہا کہ امریکہ سے ایک شخص آکر ریمنڈ ڈیوس کو تو پاکستان سے چھڑا کرلے گیاامریکہ سے بات نہیں کرسکتے ، کیا خود کو غلام تصور کرتے ہیں امریکہ میں قید پاکستانی شہری کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے۔ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی شروع نہیں کی حکومت ایکشن لے نہیں تو ڈائریکشن دیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی معاونت کیلئے 3 وکلا کی ٹیم فراہم کی ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ جب چاہیں ان سے ملاقات کرسکتے ہیں اورسفارتخانے میں ان کی مدد کی جائے گی مگر اہل خانہ ملنے ہی نہیں جاتے جس پر ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ بھی ہیں یا نہیں ہمیں اس بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور کیس کا عبوری فیصلہ کل سنایا جائےگا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس،عبوری فیصلہ کل سنایا جائےگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































