پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لاہورایئرپورٹ سے 20کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)انٹیلیجنس ادارے نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 20 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے623 کا مسافر ذیشان بٹ وزٹ ویزا پر اپنے گھر والوں کے ہمراہ دبئی جارہا تھا۔ ذیشان بٹ اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹم کے کاؤنٹر سے کلیئر ہوکر ڈیپارچر لاؤنچ میں بورڈنگ کارڈ کے حصول کے لئے قطار میں موجود تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے سامان سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان بٹ سے 10 ہزار امریکی ڈالر،ساڑھے 3ہزار برطانوی پاؤنڈ، 14 لاکھ 54 ہزار یورو اور 15 لاکھ 91 ہزار یو اے ای درہم برآمد ہوئے ہیں، جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ملزم کا تعلق پنجاب کی ایک کاروباری شخصیت سے بتایا جارہا ہے جب کہ گزشتہ برس لاہور سے ہی کروڑوں روپے مالیت کا سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیاجانے والا توفیق بٹ بھی اس کا رشتے دار کہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سپر ماڈل ایان علی کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…