پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا موبائل فون جیش محمد کا تھا ، سرتاج عزیز

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کے بعد بھارت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا موبائل فون نمبر کالعدم جیش محمد گروپ کے بہاولپور ہیڈکوارٹر کا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کے مذاکرات کی حمتی تاریخ کیلئے فیصلہ بھارت کو کرنا ہے، امریکہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کاامکان ہے ،حتمی جواب بھارت کے پاس ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرتاج عزیز نے انڈیا ٹوڈے نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کے مذاکرات کی حتمی تاریخ کیلئے فیصلہ بھارت کو کرنا ہے، جو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے باعث ملتوی ہوگئے تھے۔انھوں نے کہا کہ حملے کی تفتیش کیلئے پاکستان سے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) مارچ کے ابتدائی دنوں میں بھارت کا دورہ کرسکتی ہے اور یہ بھی کہ پاکستان تحقیقات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہاکہ جس وقت ثبوت موصول ہوئے اسی لمحے مسعود اظہر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے 4 روز قبل پاکستان میں درج کی جانے والی ایف آئی آر پاکستان کی خصوصی تفتیشی ٹیم کو قانونی اجازت فراہم کرتی ہے کہ وہ بھارت جاکر ثبوت اکٹھے کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے ایس آئی ٹی کے دورے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اورجائے وقوع تک رسائی ہمیشہ تفتیش کاروں کو مدد فراہم کرتی ہے۔آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والی نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارت ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات کا امکان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کا جواب صرف بھارت کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…