پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو(نیوز ڈیسک)لوئرکرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں اہم شدت پسندکمانڈر سمیت 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ حملے میں 3 مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز امریکی جاسوس طیارے نے لوئر کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں مختلف مقامات پر3گھر وں پر میزائل فائر کیے، جس میں اہم کمانڈر سمیت 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 2 گاڑیاں تباہ، جبکہ ایک شہری زد میں ا?کر زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے ساتھ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شھیدانو ڈھنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے متعدد میزائل فائر کیے گئے۔ڈرون حملے کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہو ئے، امریکی جاسوس طیارے کی نقل و حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…