اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب کے اختیارات میں ترمیم پر مسلم لیگ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں ۔ وزراء کی اکثریت نیب آرڈیننس میں ترمیم کی حامی جبکہ چند وزراء نیب اختیارات میں کمی کے مخالف ہیں۔پارٹی اجلاس میں وزراء نے وزیراعظم نوازشریف کو اپنی رائے سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نوازشریف نیب آرڈیننس میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔ ذرائع نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حکومت کے چند وزراء کی معتبر رائے ہے کہ نیب کے معاملے پر آزاد کمیشن قائم کرنے سے ناقدین حکومت کو آڑے ہاتھوں لیں اور مسلم لیگ ن کی بطور جماعت ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔اس لئے حکومت کو نیب معاملے پر کمیشن بنانے کے بجائے افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے چائیں۔جنگ رپورٹر حذیفہ رحما ن کے مطابق ذرائع کے مطابق دوسری جانب وزراء کی رائے ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کئے بغیر ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔اس لئے نیب کے اختیارات آزاد کمیشن کو منتقل کرنے سے معاملات سنبھل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات ونشریات،وزیر ریلوے،وزیر پٹرولیم اور وزیر دفاع نے پارٹی اجلاس میں رائے دی ہے کہ نیب اختیارات میں ترمیم کرنا اشد ضروری ہے،جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیر اینٹی نارکوٹکس نے وزیراعظم کو رائے دی ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم اور آزاد کمیشن قائم کرنے سے حکومت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت نے نیب پر آزاد کمیشن بنادیا تو ناقدین کی بات پر عوام کو یقین ہوجائے گا کہ حکومت احتساب کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ ایک معتبر رائے سامنے آئی ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کو معاملے کو تحریک انصاف و دیگر سیاسی جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرسکتی ہیں۔ جس سے معاملہ التواء کا شکار ہوجائے گا اور ایسی صورتحال میں حکومت کی سبکی ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیب آرڈیننس میں ترمیم کو حتمی فیصلہ کرچکے ہیں اور اس حوالے سے جلد مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ نیب اختیارات میں ترمیم ، ن لیگ میں اتفاق رائے کی کوششیں شروع
نیب اختیارات میں ترمیم ، ن لیگ میں اتفاق رائے کی کوششیں شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































