ہریانہ(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے بعد پاکستان نے پہلے دوستی بس سروس معطل کی، پھر بھارتی حکام کی درخواست پر سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی روانگی بھی منسوخ کر دی۔بھارتی حکام نے پاکستان ریلویز کو باقاعدہ خط لکھ دیا، کہا کہ ہریانہ میں احتجاج ہو رہا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر منسوخ کر دی جائے۔ٹرین ہر پیر اور جمعرات کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چلتی تھی، تاہم بھارت کی جانب سے کلیئرنس تک ٹرین رکی رہے گی۔ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث لاہور اور دہلی کے درمیان چلنے والی دوستی بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ منیجر پی ٹی ڈی سی کرنل ریٹائرڈ خالد نے جیو نیوز کو بتایا کہ دوستی بس نے پیر کی صبح سات بجے لاہور سے دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا، 20 مسافروں نے بکنگ کرا رکھی تھی، انہیں بس سروس کی معطلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ خالد کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سے کلیئرنس ملنے کے بعد دوستی بس سروس بحال کی جائے گی۔
ہریانہ میں ہنگامے، دوستی بس اور سمجھوتا ایکسپریس معطل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































