اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پنجاب سے مسلم لیگ(ن) کے 50 سرکردہ رہنماؤں کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے خلاف بھی ایک ارب روپے کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آن لائن کو نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی 50 اعلی مقتدر شخصیات کے خلاف کرپشن تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ان شخصیات پر سرکاری زمینیں ہتھیانے ، سرکاری فنڈز ہضم کرنے اور اختیارات کا ناجائز اختیارات کے استعمال کرنے کے الزمات ہیں ۔گورنر پنجاب کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں مبینہ ایک ارب روپے کی کرپشن بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ رفیق رجوانہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے قانونی مشیر تھے جب یہ کرپشن کی گئی نیب نے اس سکینڈل میں وائس چانسلر ، رجسٹرار وغیرہ کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے ۔شاہ صدر میں سرکاری زمین کی لیز پر الاٹمنٹ ، چنیوٹ میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے دریائے چناب پر پل کی تعمیر اور ناجائز اثاثے بنانے پر شریف خاندان کے مقتدر شخصیات جن میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف ، سلمان شہباز اور رمضان شوگر مل کے دیگر ڈائریکٹرز سے پوچھ گچھ کئے جانے کا امکان ہے ۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اختر گورچانی کے خلاف کرپشن تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور سابق وزیر جیل خانہ جات کے خلاف قیدیوں کے لئے 3 ارب روپے کی ناقص غذائی اشیاء خریدنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے آڈٹ حکام نے اس سکینڈل کا انکشاف کیا ہے ۔ رانا ثناء اللہ اور رانا مشہود کے خلاف کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات التواء میں پڑی ہیں ۔ ایم پی اے سردار آصف نکئی ،ایم این اے رانا اسحاق ، ایم این اے افتخار شاہ کے خلاف کرپشن تحقیقات شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے وارث کھکو اور حسنین کنسٹرکشن کمپنی کی مالک راشدہ یعقوب کے خلاف کرپشن تحقیقات بھی التواء کا شکار ہیں ۔ اورنج ٹرین منصوبہ کے ایم ڈی کے علاوہ میٹروبس منصوبہ راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر حنیف عباسی و دیگر اعلی افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں 65 کروڑ روپے کے پٹرول خریدنے بارے بھی اعلی پولیس حکام کے خلاف تحقیقات آخری مرحلہ میں ہیں اس میں آئی جی پنجاب و دیگر اعلی افسران کو شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلی بیوروکریسی کے خلاف التواء میں پڑے اربوں روپے کرپشن مقدمات کو بھی جلد حتمی نتیجہ تک پہنچایا جائے گا ۔وزیر اعظم نواز شریف ، شہباز شریف کے خلاف پہلے ہی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں ۔
نیب کا پنجاب کی 50 طاقتور شخصیات کے خلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا



















































