پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان کے کئی اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقے خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں،متاثرہ علاقوں کے باغات، مال مویشی سب خشک سالی سے متاثر ہونے لگے ، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ بلوچستان کے بیشتردیہی علاقے معمول سے انتہائی کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کی زد میں آنا شروع ہوگئے ہیں، ان میں نوشکی، لسبیلہ، واشک، خاران، قلات، آواران اور ان سے ملحقہ دیہی اور بارانی علاقے شامل ہیں، خاص طور پر ضلع چاغی کی بعض یونینیں ب±ری طرح متاثرہوئی ہیں جہاں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گررہی ہے۔ پانی کی قلت کے باعث باغات خشک اورمال مویشی مررہے ہیں،قحط زدہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی پر مجبورہوگئے ہیں۔صوبائی حکومت اورمتعلقہ محکمے کے افسران خشک سالی سے آگاہ ہونے کے باوجود غیر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں، سنگین ہوتی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی بجائے ابھی تک صرف معلومات جمع کررہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خشک سالی بلوچستان میں دستک دے ری ہے ، صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ خواب خرگوش سے کب جاگے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…