راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ، اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو تشکیل شدہ سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کادورہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کو سکیورٹی ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس ڈی کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے اقتصادی راہداری کے تحت لگنے والے منصوبوں کیلئے پرامن ماحول یقینی بنایا جائے گا آرمی چیف نے اقتصادی راہداری کو مکمل سکیورٹی دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ترقی کے اس دیرینہ خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے حفاظتی اقدامات کے لئے تمام متعلقہ فریقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں
راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ،آرمی چیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































