اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے بیوروکریسی کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، ہمیں ایک ٹیم بن ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہو گا ،امید ہے افسران دیانتداری اور شفافیت کو اپنا شعار بنائیں گے ، بروقت ودرست فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے بیورو کریٹس و افسران کے نام مبارکباد کے ایک پیغام میں کیا ۔وزیراعظم نے ترقی پانیوالے سیکرٹریز و دیگر افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے شفافیت اور بروقت فیصلے کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ بیورو کریسی بھی میرٹ اور شفافیت کو اپنا معیار بنائے گی کیونکہ پاکستان کی ترقی میں افسر شاہی کا کردار انتہائی اہم ہے اور افسران کو دیانتداری اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں سول افسران کا کرداربھی انتہائی اہم ہے اور ہمارا مقصد قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے ، قوم بھی توقع رکھتی ہے کہ افسران بغیر کسی خوف اور دباؤ کے میرٹ پر فیصلے کرینگے اور لوگ افسران سے عوامی مفاد کیلئے اقدامات اٹھانے کی امید رکھتے ہیں۔
ملکی ترقی میں بیوروکریسی کا کردار کلیدی،افسران بغیرکسی دباؤ کے درست فیصلے کریں،نوازشریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































