لاہور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے نیب سے متعلق بیان کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے رو زلاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرزونگ کے صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے بیان کیخلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ایک آزاد اورخودمختارآئینی ادارہ ہے،یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں، وزیراعظم نوازشریف نے بیان دے کرنیب میں زیرسماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے، اس لئے عدالت عالیہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قانون کیمطابق کارروائی کا حکم دے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دو روز قبل بہاولپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ نیب سرکاری افسران کو ہراساں کررہی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے امور کی انجام دہی میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ نیب کے چیئرمین کو ہر صورت نوٹس لینا چاہیے بصورت دیگر حکومت اس حوالے سے قانونی اقدامات کرسکتی ہے۔
وزیراعظم کا نیب سے متعلق بیان لا ہو ر ہائی کورٹ میں چیلنج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































