لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بحث کے دوران رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا “روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دے ” جس پر میاں محمود الرشید نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا “پلے نہیں دھیلہ کر دی پھرے میلہ میلہ” ، رانا ثنا اللہ نے منصوبے کو سستا ترین قرار دیا تو اپوزیشن لیڈر نے انہیں چیلنج کردیا کہ اگر اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا سستا ترین منصوبہ ہوا وہ مستعفی ہو جائیں گے ورنہ رانا ثنا کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ گرمی کی آمد سے پہلے ہی پنجاب اسمبلی کا ماحول ہوا گرم ، اورنج لائن منصوبے پر بحث کے دوران ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبہ پوری دنیا سے سستا ہے ، اپوزیشن کا رونا کسی چیز کا ہے ، نام کسی اور چیز کا لیتے ہیں۔ رانا ثنا ء4 نے منصوبے کو دنیا کا سستا ترین منصوبہ قرار دیا اور اورنج ٹرین کے حق میں دلائل دیئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جبکہ میاں محمود الرشید باقاعدہ غصے میں آگئے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشکول کا سائز بڑھا کر اسے مضبوطی سے پکڑلیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو چیلنج کیا کہ اگر اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا سستا ترین منصوبہ ہوا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے ورنہ رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا۔
پنجاب اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کے ریمارکس پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































