پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نواب اکبر بگٹی کی قبر کشائی،اہم قدم اٹھالیاگیا‎

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد نواب اکبر بگٹی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ کی عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں دائرکی گئی آئینی درخواست میں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کیاگیاہے۔درخواست جمع کرانے کے لئے بدھ کو نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اپنے وکیل سہیل راجپوت کے ہمراہ ہائیکورٹ آئے۔جہاں اس حوالے سے انہوں نے اپنی درخواست ہائی کورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرائی۔یاد رہے اے ٹی سی نے گذشتہ ماہ کیس میں سابق صدر پرویزمشرف اور نامزد سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو ¿ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کردیاتھا، نوابزادہ جمیل بگٹی نےاے ٹی سی کی جانب سے ملزمان کی بریت کو چیلنج کیاہے۔درخواست دائر کرنے کے بعد نوابزادہ جمیل بگٹی کا کہناتھا کہ سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ انصاف دیں گے، ہمیں انصاف نہیں ملا،نہ ماضی کی حکومت سےہمیں انصاف ملا اور نہ حال اور مستقبل کی حکومتوں سےانصاف کی توقع ہے مگر ہم قانونی طریق کار پر عمل کررہے ہیں۔در خواست گزار نے اپنی درخواست میں انسداد دہشتگردی کے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے قبر کشائی کی درخواست کی ہے اور 23گواہوں میں جن میں میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں ان کو عدالت میں طلب کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…