کوئٹہ(نیوز ڈیسک)نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے نواب اکبر بگٹی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ کی عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں دائرکی گئی آئینی درخواست میں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کیاگیاہے۔درخواست جمع کرانے کے لئے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اپنے وکیل سہیل راجپوت کے ہمراہ ہائیکورٹ آئے۔جہاں اس حوالے سے انہوں نے اپنی درخواست ہائی کورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرائی۔یاد رہے اے ٹی سی نے گذشتہ ماہ کیس میں سابق صدر پرویزمشرف اور نامزد سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاواور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کردیاتھا، نوابزادہ جمیل بگٹی نےاے ٹی سی کی جانب سے ملزمان کی بریت کو چیلنج کیاہے۔درخواست دائر کرنے کے بعد نوابزادہ جمیل بگٹی کا کہناتھا کہ سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ انصاف دیں گے، ہمیں انصاف نہیں ملا،نہ ماضی کی حکومت سےہمیں انصاف ملا اور نہ حال اور مستقبل کی حکومتوں سےانصاف کی توقع ہےمگر ہم قانونی طریق کار پر عمل کررہے ہیں۔
بگٹی قتل کیس ‘اے ٹی سی کافیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نواز شریف کی سیاست میں انٹری
-
محکمہ موسمیات نے ماہ رمضان کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ہونڈا کا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستانیوں کے پاس اسپین کا رہائشی کارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقع
-
خواتین کے لیے خوشخبری، ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ کس طرح حاصل کرسکتی ہیں؟
-
کروڑوں روپے رشوت دے کر بنائی جانے والی غیر قانونی ہاسنگ کالونیوں کی فہرست جاری
-
ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر کی ازدواجی زندگی کا معاملہ، نجی ٹی وی چینل کی بریک کے دوران ہونیوالی گفت...
-
شوال کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
’’افغانستان نے طالبان کو دوسری سرحد پر منتقل کرنے کے لیے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگے‘‘
-
ڈاکٹر نبیہا کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا
-
پاک-نیوزی لینڈ میچ منسوخ، پاکستان کیلیے سیمی فائنل میں رسائی مشکل
-
سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم ترامیم ،نوٹیفکیشن جاری
-
ترقیاتی کاموں کے لیے ’’21 کلو سونے کی اینٹیں‘‘ عطیہ! دینے والا گمنام
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ



















































