پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نیب کچھ غلط کر رہا ہے تو وزیر اعظم کو معاملہ جلسوں میں اچھالنے کی ایوان میں لانا چاہیے‘خورشید شاہ

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ چیئر مین نیب وزیر اعظم اور میرے اتفاق رائے سے تعینات ہوئے ٗ نیب میں کچھ غلط ہورہاہے تو وزیر اعظم کو معاملہ جلسوں میں اچھالنے کی بجائے پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کوٹلی واقعہ پر ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رابطہ کیا تو ثالثی کرانے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ثالثی کی بات تو کی ہے مگر باضابطہ رابطہ نہیں کیااگر ثالثی ملی تو اپنے موقف کو ایک طرف رکھ کر انصاف کے مطابق فیصلہ کروں گا۔چیئرمین نیب پر وزیراعظم کی تنقید سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب وزیراعظم اور میرے اتفاق رائے سے تعینات ہوئے۔ اگر نیب میں کچھ غلط ہورہا ہے تو وزیراعظم کو یہ معاملہ کنونشن اور جلسوں میں اچھالنے کی بجائے پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا۔ اخلاقی طور پروزیراعظم کو چیئرمین نیب پر تنقید زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کی تعیناتی خود کرائی اسے ہٹانا میرے اختیار میں ہے نہ ہی اس کا مطالبہ کرسکتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…